Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مئی 2026 کے دوران پاکستان کی یومیہ خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 71 ہزار 563 بیرل تک پہنچ گئی

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں مئی 2026 کے دوران یومیہ خام تیل کی پیداوار 71 ہزار 563 بیرل تک پہنچ گئی جو گزشتہ 26 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

توانائی کے شعبے سے متعلق دستیاب اعداد و شمار کے مطابق آر ایل این جی کی محدود دستیابی کے باعث مقامی قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں قدرتی گیس کی پیداوار بڑھی۔

پاکستان میں خام تیل کی ایک بڑی مقدار قدرتی گیس کے ساتھ پیدا ہوتی ہے اس لیے گیس کی پیداوار میں اضافے نے خام تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا۔

ماہرین کے مطابق بارگزی اور اسپن وام سمیت نئے آئل اینڈ گیس فیلڈز سے پیداوار شروع ہونے سے بھی ملکی خام تیل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان عوامل کے باعث مئی 2026 کے دوران پاکستان کی یومیہ خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 71 ہزار 563 بیرل تک پہنچ گئی جو گزشتہ 26 ماہ کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔