Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، خام تیل مزید مہنگا ہو گیا

گیس کی قیمت 2.9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث توانائی کے شعبے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 88 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 82.57 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ابوظہبی بینچ مارک مربان کروڈ بھی مہنگا ہوکر 81.34 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے جہاں گیس کی قیمت 2.9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر درآمدی ممالک کی معیشتوں، توانائی کے اخراجات اور مقامی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں