Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان، وزیراعظم آفس میں دفتر قائم

حمزہ شہباز وفاقی سطح پر پارٹی کے سیاسی امور کی نگرانی کریں گے۔

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے وزیراعظم آفس میں دفتر قائم کردیا گیا ہے، پیر کے روز وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اسلام آباد میں ڈیرے ڈالیں گے اور وفاقی سطح پر پارٹی کے سیاسی امور کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس میں حمزہ شہباز کے لیے دفتر قائم کردیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو وفاق میں ایک اہم عہدہ دیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ اجلاس میں انہیں وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں