Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں بادل آج برسنے کو ہیں تیار

شہرقائد کو براہ راست کوئی سسٹم متاثر نہیں کر رہا اورآئندہ آنے والے ہفتے تک کراچی میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے

مون سون ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے زیر اثر کراچی میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نزیر ضیغم  کے مطابق کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ شہرقائد کو براہ راست کوئی سسٹم متاثر نہیں کر رہا اورآئندہ آنے والے ہفتے تک کراچی میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے ماہ اگست میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔