Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹام کروز کی بیٹی نے اپنا ’سر نیم‘ کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی

ٹام کروز بیٹی کے اس فیصلے سے شدید دکھی ہیں

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی بیٹی سوری کی جانب سے والد کا سرنیم ترک کرنے کے بعد اداکار کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی 20 سالہ بیٹی سوری نے اپنی الگ شناخت قائم کرنے کے لیے ’کروز‘ سرنیم چھوڑ کر اپنا نام ’سوری نوئلی‘ رکھ لیا ہے۔ ’نوئلی‘ ان کی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سوری نے پہلی بار جون 2024 میں اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب کے دوران یہ نام استعمال کیا جبکہ بعد ازاں اکتوبر 2024 میں پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں ووٹر رجسٹریشن کے وقت بھی خود کو اسی نام سے رجسٹر کروایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Tisch (@tischofficial)

ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاندان سے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹام کروز بیٹی کے اس فیصلے سے شدید دکھی ہیں۔ ایک والد کے لیے یہ صورتحال تکلیف دہ ہے تاہم اداکار نے سوری کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کی حقیقت کو کافی عرصہ پہلے ہی قبول کر لیا تھا۔

قریبی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوری کے سرنیم کی تبدیلی نے ٹام کروز کو جذباتی طور پر متاثر کیا ہے جبکہ بعض مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ سوری کو اپنی الگ شناخت بنانے اور اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔