محکمہ موسمیات ترجمان انجم نزیر ضیغم کے مطابق شہرقائد میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا معتدل درجے کی بارش کا متوقع ہے تاہم موسلا دھار بارش کا امکان نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو بھی شہر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
شہرقائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ حبس کی کیفیت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔
















