Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود، کیا بارش ہوگی؟

کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75  فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوائیں چل رہی ہے۔