پاکستانی عوام کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن اور فتح کا پیغام قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اورترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملک بھر میں بھرپور اندازمیں سراہا جارہا ہے۔
پاکستانی عوام نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان دنیا میں بڑی طاقت کے طور پرسامنے آیا، یہ معاہدہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کی تکمیل ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث پاکستان کو مضبوط طاقت کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے، تینوں برادراسلامی ممالک کا تاریخ ساز معاہدہ آگے چل کرامہ کے اتحاد کا باعث بنے گا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اتحاد اور امتِ مسلمہ کے مضبوط مستقبل کی نوید ہے۔















