خطے کی سیاست میں بڑی پیشرفت کا امکان نظر آ رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں کے اشارے ظاہر کر رہے ہیں کہ واشنگٹن اور تہران کسی ممکنہ سمجھوتے یا امن معاہدے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات دوبارہ مفاہمت اور کسی ممکنہ معاہدے کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران سامنے آنے والے اشارے مثبت ہیں اور صورتحال ایک بار پھر امن معاہدے یا کسی انتظام کے حق میں بنتی نظر آ رہی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دستیاب معلومات اور سفارتی اشاروں سے محسوس ہو رہا ہے کہ امریکا اور ایران کسی نہ کسی قسم کے سمجھوتے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیشرفت آگے بڑھتی ہے تو اس کے خطے کی صورتحال پر بھی اہم اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
















