Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول سستا ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

یہ قیمتیں کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 1 روپیہ 70 پیسےکمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں کل رات 12 بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ خبریں