Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا مجموعی قرضہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

جون 26 میں حکومت کے مقامی قرض ماہانہ 2.30 فیصد اور سالانہ 9.10 فیصد بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک

حکومت کے مجموعی قرضے 83 ہزار 642 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 26 میں مجموعی حکومتی قرضوں میں ماہانہ 2.10 فیصد اور سالانہ 7.40 فیصد اضافہ ہوا،ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 5754 ارب روپے اورایک ماہ میں  1687 ارب روپےکااضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 26 میں حکومت کے مقامی قرض ماہانہ 2.30 فیصد اور سالانہ 9.10 فیصد بڑھ گئے، جون 26 تک حکومت کے مجموعی قرض 54 ہزار 472 ارب روپے پر پہنچ گئے ،جون 26 میں ایک ماہ کے دوران حکومت کے مقامی قرض میں 1329 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کے مقامی قرض 4969 ارب روپے بڑھ گئے،جون 26 میں حکومت کے بیرونی قرض میں ماہانہ 1.50 فیصد اور سالانہ 3.30 فیصد اضافہ ہوا،جون 26 تک حکومت کے بیرونی قرض 24 ہزار 201 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

جون 26 میں ایک ماہ میں حکومت کے بیرونی قرض میں 359 ارب روپے کا اضافہ ہوااس طرح جون 26 تک ایک سال میں حکومت کے بیرونی قرض 784 ارب روپ بڑھ گئے۔

متعلقہ خبریں