Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وانواتو کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو کے ساحل کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی گاؤں پورٹ اولری سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جبکہ زلزلہ زمین کی سطح سے 188 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وانواتو کے قدرتی آفات سے متعلق حکام نے زلزلے کے بعد فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔

متعلقہ خبریں