بیلجیئم میں 26 سالہ کلیمینٹ واندن کرک ہوف کو باضابطہ طور پر شہزادہ بنا دیا گیا ہے۔ وہ پہلے کاریں فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔
کلیمینٹ کے والد شہزادہ لوراں ہیں، جو بیلجیئم کے بادشاہ فلپ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ شہزادہ لوراں نے گزشتہ سال کلیمینٹ کو اپنا بیٹا تسلیم کیا تھا۔
کلیمینٹ کی والدہ آئرس واندن کرک ہوف سابق ماڈل اور گلوکارہ ہیں ان کا شہزادہ لوراں کے ساتھ تقریباً سات سال تک تعلق رہا تھا۔
کلیمینٹ کو اب شہزادے کا لقب مل گیا ہے اور وہ اپنے والد کی جائیداد کے وارث بھی ہوں گے۔ تاہم وہ بیلجیئم کے تخت کے وارث نہیں ہیں اور انہیں حکومت کی طرف سے شاہی وظیفہ بھی نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 30 دن تک بغیر دھوئے پہننے والی ٹی شرٹ متعارف
کلیمینٹ نے بتایا کہ بچپن میں انہیں بہت پریشانی رہتی تھی کیونکہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے والد کون ہیں۔ بعد میں جب انہیں حقیقت کا پتا چلا تو وہ یہ بات کسی کو بتا بھی نہیں سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کاریں فروخت کرنے کی ملازمت انہیں پسند تھی، لیکن ذہنی دباؤ اور پینک اٹیک نے انہیں بہت پریشان کیا تاہم شہزادہ لوراں کے ساتھ تعلق بہتر ہونے کے بعد ان کی پریشانی کم ہوئی۔
کلیمینٹ نے کہا “میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب میں اپنے والد کو جان سکتا ہوں اور ان کے ساتھ بیٹے کی طرح تعلق رکھ سکتا ہوں۔”
کلیمینٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح گاڑیوں کے شوقین ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادہ لوراں نے بعد میں کلیئر لوئز کومبس سے شادی کی، اور ان کے تین بچے ہیں۔




















