کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے سالانہ مالیاتی گوشوارے جاری کردیے جس کے مطابق مرکزی بینک کو مالی سال کے دوران ایک ہزار 990 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران حاصل ہونے والے خالص منافع میں سے ایک ہزار 932 ارب روپے کا زائد منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔
مرکزی بینک نے مالیاتی گوشواروں کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو ارسال کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال کے سالانہ مالیاتی گوشوارے اور آڈیٹرز کی رپورٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں تاکہ انہیں عوام کے لیے دستیاب بنایا جاسکے۔
جاری کردہ مالیاتی گوشوارے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال سے متعلق ہیں جن میں مرکزی بینک کی مالی کارکردگی اور منافع کی تفصیلات شامل ہیں۔



















