Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفضلی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور پاک سعودی دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

سعودی وزیر نے زراعت اور ماحولیاتی پائیداری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں