اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک نمایاں کمی کردی اور نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے تحت سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے نظام کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 6 ڈالر سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔
نئے نرخوں کے مطابق سوئی ناردرن نظام کے لیے ایل این جی 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی جب کہ سوئی سدرن نظام کے لیے قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن نظام پر ایل این جی کی نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جس میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سوئی سدرن نظام کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جو اب 6.95 ڈالر کمی کے بعد 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔



















