Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اعتماد کا اظہار کرنے پر پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کا شکر گزار ہوں، بیرسٹر افتخار گیلانی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد بیرسٹر افتخار گیلانی نے پارٹی قیادت اور اعتماد کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ وہ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کا اظہار کرنے پر پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کا شکر گزار ہوں، آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی مثال بنانے کے لیے تمام سیاسی اور سماجی طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

نومنتخب وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ان کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں