Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5ویں برسی آج منائی جارہی ہے

قائد حریت سیدعلی شاہ گیلانی’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘کی وہ آواز تھےجو قید وبند میں بھی خاموش نہ ہوئی

ملک بھرخصوصاً آزاد جموں وکشمیرمیں حریت رہنما سیدعلی شاہ گیلانی کی 5ویں برسی عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

قائد حریت سیدعلی شاہ گیلانی’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘کی وہ آواز تھےجو قید وبند میں بھی خاموش نہ ہوئی۔

سید علی گیلانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاریں ان کی آخری سانسوں میں بھی “پاک سرزمین” کا نام ان کی زبان پرتھا اور وہ پاکستان کی سلامتی و حفاظت کی دعا کرتے رہے۔

قائد حریت سید علی گیلانی کے لیے جدوجہدآزادی صرف سیاست نہیں بلکہ شناخت، اصول اورایمان کا معاملہ تھی،جس پر وہ تاحیات قائم رہے انہوں  نے کم عمری ہی سے خطے کی سیاست میں قدم رکھا اور وقت کیساتھ کشمیر کی سیاسی زندگی کے اہم پلیٹ فارمز کا حصہ بنتے گئے۔

قائدحریت سیدعلی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانون سازاسمبلی کے رکن بھی رہے انہوں  نے زندگی کے آخری11 برس سری نگر کے حیدرپورہ میں اپنے ہی گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے قید تنہائی اورپابندیاں بھی سید علی گیلانی کے الحاق پاکستان اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں

یکم ستمبر2021 کو سیدعلی شاہ گیلانی حیدرپورہ میں بدستور اپنے گھر میں نظربند رہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔

متعلقہ خبریں