کوروناوائرس کےپیش ِنظردنیابھرمیں احتیاطی تدابیراپنانےاوراس سےمحفوظ رہنےکےلئےمختلف اقدامات کئےجارہےہیں ۔
ماہرین کےمطابق ہینڈسینی ٹائزربھی اس وائرس سےمحفوظ رکھنےکےلئےضروری ہے۔تاہم دنیابھرمیں لا ڈاون کی وجہ سےذخیرہ اندوزی کی جارہی ہےانہی میں ہینڈسینی ٹائزربھی سر ِفہرست ہے۔
ڈنمارک کی ایک سپرمارکیٹ نےان ناخوشگوارواقعات سےبچنےکےلیےانوکھی ترکیب اپنائی جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔
مذکورہ سپر مارکیٹ میں سینی ٹائزر ریک پر نوٹس لگایا گیا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر کی ایک بوتل 40 ڈینش کرون (914 پاکستانی روپے) کی ہے لیکن اگر کوئی شخص 2 بوتلیں لینا چاہے گا تو اسے 1 ہزار ڈینش کرون (22 ہزار 854 پاکستانی روپے) ادا کرنے ہوں گے۔
اس نوٹس نے لوگوں کو لامحدود تعداد میں سینی ٹائزر خریدنے سے باز رکھا ہے اور لوگ صرف ایک ہی بوتل خرید رہے ہیں۔
ایک گاہک نے جب اس نوٹس کی تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کی تواسےبےحدسراہا گیا۔
https://twitter.com/_schuermann/status/1239294777452974080?s=20
اس نوٹس کے علاوہ بھی مذکورہ مارکیٹ نے اپنے گاہکوں کو مختلف احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ڈنمارک میں 15 سو 77 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ جان لیوا وائرس نے اب تک 25 افراد کی جانیں لے لی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News