Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رسیوں سے جکڑی، چہرہ چُھپائی ممی دریافت

Now Reading:

رسیوں سے جکڑی، چہرہ چُھپائی ممی دریافت

پیرو میں زیرِ زیم مقبرے کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک عجیب و غریب ممی دریافت کی جو مکمل طور پر رسیوں سے جکڑی ہوئی تھی اور اُس نے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو چُھپایا ہوا تھا۔

ممی، جس کی جنس کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، پیرو کے دارالحکومت لیما سے 16 میل کے فاصلے پر آثارِ قدیمہ کی ایک جگہ کیجامارکوئیلا میں پائی گئی ہے۔

ماہرین کی ٹیم کے مطابق ممی 800 سے 1200 برس پرانی ہے جس کا تعلق پری-اِنکا تہذیب سے ہے جو پیرو کے ساحل اور پہاڑوں کے درمیان پنپی تھی۔

ٹیم کی رہنمائی پیٹر وین ڈیلن لونا کر رہے ہیں۔

پروفیسر وین کے مطابق ممی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا پورا جسم رسیوں سے جکڑا ہوا ہے اور ہاتھوں نے چہرہ ڈھانپا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ممی کا مزید جکڑا جانا مقامی آخری رسومات کا طریقہ کار ہوتا ہوگا۔

انہوں نے کہا ریڈیو کاربن ڈیٹنگ اس بات کو مزید واضح کرے گی کہ یہ کتنی پرانی ہے۔

زیرِ زمین مقبرے میں ممی کے ساتھ دفنائی گئی مزید اشیاء بھی دریافت ہوئی ہیں۔جن میں پتھر کے آلات اور سیرامکس کے برتن شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر