Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی میں جعلی ویکسین سرٹیفیکٹس کے 12 ہزار سے زائد کیسز کی تحقیقات

Now Reading:

جرمنی میں جعلی ویکسین سرٹیفیکٹس کے 12 ہزار سے زائد کیسز کی تحقیقات

جرمنی میں پولیس ہزاروں جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹس کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

جرمن نیوز ایجنسی نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ جرمنی میں پولیس جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹس کے ہزاروں کیسز کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بتائے گئے جرمنی کی 16 ریاستوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد پولیس تحیقیقات کُھلی ہوئی ہیں۔

ڈچ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ان تحقیقات میں اضافہ دسمبر میں ہوا جب حکام نے نئی پابندیوں کا اعلان کیا جس کا بڑا مقصد غیر ویکسین شدہ لوگوں کو عوامی زندگی سے دور رکھنا ہے۔

وہ لوگ جو جعلی سرٹیفیکیٹس سپلائی کر رہے ہیں یا استعمال کر رہے ہیں انہیں سخت سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے، جن میں جرمانے سے لے کر قید اور نوکری سے نکالا جانا شامل ہے۔

Advertisement

استغاثہ نے ایک خاتون کا معاملہ سامنے آنے پر قتل کی تحقیقات کر دی ہیں۔ خاتون نے جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ استعمال کرتے ہوئے نرسنگ ہوم میں کام جاری رکھا، باوجود اس کے کہ ان کے گھر کے افراد کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے۔

تقریباً 73 فی صد جرمن آبادی نے کووڈ-19 کی ویکسین کا مکمل کورس کر لیا ہے جبکہ 48 فی صد کے قریب افراد نے اضافی بوسٹر شاٹ بھی لگوا لیا ہے۔

بدھ کے روز جرمنی میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے۔

جرمنی کی ڈِیزیز کنٹرول ایجنسی نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 12 ہزار323 نئے کیسز اور کووڈ سے ہونے والی 239 اموات رپورٹ کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر