Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیارہ زہرہ اور سورج کی تصویر کے لیے فوٹو گرافر نے اپنی آنکھیں داؤ پر لگا دیں

Now Reading:

سیارہ زہرہ اور سورج کی تصویر کے لیے فوٹو گرافر نے اپنی آنکھیں داؤ پر لگا دیں

دنیا کے مشہور فلکیاتی فوٹو گرافر نے اپنے بصارت کو داؤ پر لگاتے ہوئے سورج کے قریب آتے سیارے زہرہ کی دلفریب تصویر کھینچ ڈالی۔

امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے اینڈریو مکارتھی اجرامِ فلک کی تصاویر کھینچتے ہیں اور انہیں @Cosmic_Background کے ہینڈل سے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔.

اپنی تازہ ترین تصویر کے لیے، جس میں سیارہ زہرہ سورج سے پانچ ڈگری کی دوری پر ہے، اینڈریو نے اپنی آنکھیں داؤ پر لگا دیں۔

ان کے پاس زمین کے پڑوسی کے اس منظر کو قید کرنے کا کوئی رستہ نہیں تھا، لہٰذا انہوں نے لینس پر ایک فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا اور سورج کی روشنی سے اپنی آنکھوں اور ٹیلی اسکوپ دونوں کو بچایا۔

مکارتھی کا کہنا تھا کہ یہ سب سے مشکل شاٹ تھا جس کو لینے  کی انہوں نے کوشش کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے شاٹ کو دیکھنے کی کوشش کی ہوتی تو وہ خود کو باآسانی نابینا کر لیتے۔

تازہ ترین تصویر کے لیے مکارتھی سیارے زہرہ کی تصویر اس وقت لینا چاہتے تھے جب وہ مکمل طور پر سورج کی روشنی میں ڈوبا ہوا تھا، لیکن یہ تصویر لینا انتہائی مشکل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زہرہ سورج سے اتنا قریب تھا کہ انہیں تصویر کھینچنے کے دوران اپنی ٹیلی اسکوپ کے سامنے کھڑا ہونا پڑا تاکہ اپنے جسم کے سائے کا استعمال کرتے ہوئے فوکس کی گئی سورج کی روشنی کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں سورج کی روشنی اسکوپ میں چلی جاتی اور وہ فوری طور پر کیمرا خراب کر دیتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر