دنیا بھر میں قدرت کے ایسے خوبصورت نظارے موجود ہیں جنہیں دیکھ عقل دنگ رہ جاتی ہے ایسا ہی ایک دلفریب منظر کنڈیارو سندھ میں واقع ہے۔
سندھ کے شہر کنڈیارو میں ایک چھوٹا سا تالاب ہے جس کا پانی گہرا گلابی ہے جیسا کہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ممکنہ وجوہات
اگرچہ اس مقام کا سائنسی تجزیہ ابھی باقی ہے، لیکن کھڑے پانی میں اس طرح کے رنگ کی عام وجوہات درج ذیل ہیں۔
نمک پسند خوردبینی جاندار
نمک پسند کرنے والی کائی یا آرکیا شدید دھوپ سے بچنے کے لیے گلابی رنگ کے مادے پیدا کرتے ہیں جس سے پانی کا رنگ گلابی دکھائی دینے لگتا ہے۔
زیادہ نمکیات اور بخارات کا عمل
گرم اور خشک موسم پانی میں نمک کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جس سے ان جانداروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوتا ہے یوں پورا تالاب گلابی ہوجاتا ہے۔




















