Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روبوٹس بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

وائرل ویڈیوز میں دونوں روبوٹس کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں پہلی بار روبوٹس کی علامتی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہیں اور صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔

یہ منفرد تقریب ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقد ہوئی، جہاں رابرٹ اور میٹلڈا نامی دو روبوٹس کو علامتی طور پر میاں بیوی قرار دیا گیا۔ تقریب میں موجود شرکاء نے اس منفرد لمحے کو خوب سراہا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دونوں روبوٹس کو موسیقی کی دھن پر رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تقریب کے دوران انہیں شادی کی مناسبت سے ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Firstpost (@firstpost)

رپورٹس کے مطابق رابرٹ کو ایک آفس ورکر اور بلاگر کے انداز میں تیار کیا گیا ہے جب کہ میٹلڈا کو بیلرینا کی شکل دی گئی ہے جو اس تقریب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

روبوٹس کی اس منفرد اور دلچسپ تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے اور دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔