Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ 2026-27: حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دینے کا اعلان

حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس کی مختلف شرحوں میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے چار مختلف ٹیکس سلیبز میں ریلیف دیا جا رہا ہے تاکہ ملازمین پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن رکھنے والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے کمانے والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سالانہ 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے آمدن رکھنے والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے تنخواہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید اعلان کیا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس سے ملازمین کو اضافی مالی ریلیف ملے گا۔

متعلقہ خبریں