عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ، امریکی خام تیل اور ابوظہبی مارک مربان کروڈ کی قیمتیں نمایاں حد تک کم ہوگئیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھی گئی ہے جس کے باعث مختلف بین الاقوامی معیار کے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت 6.42 ڈالر کمی کے بعد 90.36 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 5.47 ڈالر سستا ہوکر 83.86 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
اسی طرح ابوظہبی مارک مربان کروڈ کی قیمت 12.20 ڈالر کمی کے بعد 84.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے۔


















