Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی فی تولہ قیمت پھر سے 5 لاکھ روپے کی جانب بڑھنے لگی

پاکستان میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کا اضافہ ہوگیا

کراچی: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور عنقریب یہ پھر سے 5 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

پاکستان میں آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کےدام  4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئے اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روہے تک پہنچ گئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 52 ڈالرز اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4547 تک پہنچ گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 210 روپے اضافے سے 7379 روپے ہوگئی۔