Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی

عالمی گولڈ مارکیٹ میں 35 ڈالر کم ہو کر فی اونس سونا 4605 ڈالر کا ہو گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں دوسرے روز بھی سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہو گئی اسی طرح 3001 روپےکی کمی سے دس گرام سونے کے نرخ 4 لاکھ 14 ہزار 125روپے ہو گئے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں 35 ڈالر کم ہو کر فی اونس سونا 4605 ڈالر کا ہو گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 7329روپے پر پہنچ گئی۔