Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج ویڈیو سکینڈل کیس: نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار

Now Reading:

جج ویڈیو سکینڈل کیس: نواز شریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار
اسلام آباد

اسلام آبادہائیکورٹ نےجج ویڈیواسکینڈل کیس میں نوازشریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قراردےدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت عالیہ  نے جج ویڈیواسکینڈل کیس میں نوازشریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قراردےدی ہے۔ اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نےکہانوازشریف نےاپیل کےدوران اضافی شواہدکاجائزہ لینے کی درخواست کی۔جج ویڈیواسکینڈل کےحوالےسےنوازشریف کی متفرق درخواست قابل سماعت قرار ہے۔

عدالت نے تحریری حکم میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement

 عدالت نے کہا کیس کی پیپر بکس کی تیاری ہو چکی۔ فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں۔ کیس مزید 2 ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ 6 جولائی 2019 کو پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔ اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔

تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد اگلے روزایک پریس ریلیزکےذریعے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی اورمریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کو جعلی۔ فرضی اور جھوٹی قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، عدالت کا فیصل واؤڈا کو جواب
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ
توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی
190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
نیب نے ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیلوں کی حمایت کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر