Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس؛’اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی ملکیت سے انکار نہیں کیا‘

Now Reading:

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس؛’اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں کی ملکیت سے انکار نہیں کیا‘
Justice Qazi Faez Isa petitions

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں صدارتی ریفرنس پر کارروائی ختم کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ کے وکیل بابر ستار نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی اہلیہ اور بچے لندن اثاثوں کے مالک ہیں جن کی ملکیت سے کبھی انکار نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر درخواستوں کی سماعت کی۔

بابر ستار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس شہری اور ریاست کے درمیان معاملہ ہے، کوئی شخص کسی دوسرے کے ٹیکس معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا ، انکم ٹیکس قانون کا اطلاق آمدن پر ہوتا ہے اثاثوں پر نہیں، جس رقم پر ٹیکس لاگو نہ ہو اس پر انکم ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوتا، ٹیکس قوانین میں منی ٹریل کاکوئی ذکر نہیں۔

بابر ستار نے کہا کہ منی ٹریل کا معاملہ پانامہ کیس میں پہلی بار سامنے آیا، منی ٹریل آف شور کمپنیوں میں سامنے لانا ہوتی ہے جہاں اصل مالک کا علم نہ ہو، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ٹیکس قوانین کے شق 116 کی خلاف ورزی نہیں کی، جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ اور بچے لندن اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے کبھی ملکیت سے انکار نہیں کیا، ٹیکس ادا کرنا اور گوشوارے جمع کرانا الگ الگ چیزیں ہیں، قابل ٹیکس آمدن نہ بھی ہو تو بھی گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
جج بننے کیلئے دوہری شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، عدالت کا فیصل واؤڈا کو جواب
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ
توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی
190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
نیب نے ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیلوں کی حمایت کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر