Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحریہ ٹاؤن کیس میں عدالت کا بڑا فیصلہ؛ 3 ملزمان کو سزا سنا دی گئی

تینوں ملزمان کو ایک ایک سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن سے متعلق مقدمے میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے 3 ملزمان کو ایک، ایک سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ کی عدالت نے فیصلے میں بحریہ ٹاؤن کے وائس چیف ایگزیکٹو خلیل، حوالہ ایجنٹ عمران کاکا اور پراپرٹی ڈیلر مشتاق احمد کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

مقدمے کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل (اے ایم ایل سی) اسلام آباد کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کی تھیں۔

یہ فیصلہ غیر قانونی فارن ایکسچینج، حوالہ ہنڈی اور اس سے منسلک پراپرٹی لین دین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔