Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی عہدے سے ریٹائر ہوگئیں

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئی ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے پرنسپل سیٹ سے 9 ججز نے شرکت کی جبکہ 4 ججز کراچی اور 3 ججز لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

فل کورٹ ریفرنس کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

اٹارنی جنرل کے پیغام میں کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس تھیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، فوجی عدالتوں کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں معطل کرنے کی مخالفت کی جبکہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مجرمان کو اپیل کا حق دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اٹارنی جنرل کے پیغام کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے یہ بھی قرار دیا کہ تنسیخِ نکاح کا دعویٰ خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں