Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان رجیم میں افغانستان سے پنپتی دہشتگردی؛ عالمی سطح پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار

‘افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں’

قابض طالبان رجیم نے افغانستان کو علاقائی اور عالمی دہشت گرد نیٹ ورکس کا گڑھ بنا دیا۔

طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشت گردی اورانتہا پسندی سے پڑوسی ممالک سمیت خطے بھر کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

  اقوام متحدہ میں چینی مندوب سن لئی نے بین الاقوامی امن وسلامتی کو درپیش خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں، افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی نائب مندوب نے طالبان رجیم پر انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیا اور کہا کہ طالبان رجیم افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کرے، ہمیں افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھنی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے دوحہ معاہدے کی پاسداری  کرنے  سے دانستہ گریز کررہی ہے، دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے چلنے والی افغان طالبان رجیم سرحد پارعدم استحکام پھیلانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں