Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

براڈ پیک حادثہ: پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد پہنچنے پر انہیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا

براڈ پیک پر 31 جولائی کو برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔

 گزشتہ روز پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں برآمد کی گئیں، جنہیں آج متعلقہ ممالک کے پرچموں میں لپیٹ کر اسکردو سے ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

اسلام آباد پہنچنے پر انہیں متعلقہ سفارت خانوں کے حوالے کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ان کے آبائی ممالک روانہ کیا جائے گا۔

پاک فوج اس تمام عمل میں سول انتظامیہ اور سفارتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں