Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کی طالبعلم پرفائرنگ، ڈی ایس پی صدرکابیان سامنے آگیا

Now Reading:

کراچی پولیس کی طالبعلم پرفائرنگ، ڈی ایس پی صدرکابیان سامنے آگیا
تیزاب

کراچی کےعلاقےلکی اسٹارکےقریب 14سالہ لڑکےپرفائرنگ کےواقعہ پرڈی ایس پی صدرکابیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈی ایس پی کنورآصف نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ دلخراش واقعے پرتحقیقات کی جارہی ہے،واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیاگیاہے۔

 ڈی ایس پی صدرنےکہاکہ مقدمے کے علاوہ محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔ موبائل اسپاٹ پر کیا کررہی تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

ڈی ایس پی کنورآصف نےکہاکہ فائرنگ کے الزام میں پولیس اہلکار عدنان کو گرفتارکرکےایف ائی آر درج کرلی گئی ہےجس کےتحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور انصاف فراہم کیا جائیگا۔

ڈی ایس پی صدرنےکہاکہ باقی تین اہکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے،پولیس اہکار نئے ہیں ان کو تجربے کی کمی ہے۔

Advertisement

گزشتہ روزفائرنگ کرنے والے اہلکار کے ساتھی ارسلان کا ویڈیو بیان بھی حاصل کیا گیا۔ پولیس اہلکار ارسلان کاکہناتھاکہ ہم نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیاتھا لیکن گاڑی نہیں رکی۔ جس کے بعد گاڑی کا پیچھا کیا تو نوجوان اندر گلی میں گھس گیا۔

پولیس اہلکارارسلان نےبتایاکہ ہم گاڑی سے اترنے لگے تو فائرنگ کی آواز آئی جو پیچھے بیٹھے ہوئے اہلکار عدنان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

اہلکار ارسلان کےمطابق موبائل میں کوئی بھی افسر نہیں تھاتو سپاہی عدنان کو بڑا بناکر موبائل دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ روز پولیس نے14سالہ لڑکے کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

احمد نویں جماعت کا طالب علم ہے،گولی احمد کے بازو پرلگتی ہوئی نکل گئی،جس کے بعد طبی امداد کیلئے فوری جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی طالبعلم کےاہل خانہ کے مطابق احمد گھر کے باہر والد کی کارپارک کرنے گیا تھا کہ پولیس 15 کی موبائل میں سوار اہلکار نے گاڑی روکنے کا کہا اور فائرنگ کردی۔

Advertisement

واقعے کے بعد اہل خانہ سمیت علاقے کے لوگوں نے تھانے پر احتجاج کیا،جس کے بعد پولیس اہلکارکوحراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔جبکہ باقی دو اہلکاروں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے اعتراف کیا کہ اہلکار غیر تجربہ کار ہیں بچے پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عدنان کے خلاف اقدام قتل کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا،جبکہ اس کے دو ساتھوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کےبڑھتے واقعات یقینی طور پر محکمہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر