Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

Now Reading:

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا
امجد صابری

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

کراچی: معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف بلال عرف گنجا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حافظ قاسم رشید کو پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان بتایا کہ ملزم دوران گرفتاری جیل سے ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری سمیت رینجرز کے 4 جوانوں کا قتل کرایا۔

ترجمان کے مطابق ملزم متعدد سنگین نوعیت و دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں بند تھا تاہم ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

Advertisement

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ملزم نے اسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل پیر مسعود احمد اور دیگر کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو بچھڑے 6 برس بیت گئے ہیں، انکو 6 سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امجد صابری 6 برس قبل 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے نکلے اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اس آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔

فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والے امجد صابری کے قاتل تو پکڑے گے اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا بھی سنا دی لیکن بے رحم دہشت گرد تختہ دار پر کب جھولیں گے یہ ایک سالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھیں کھولی، انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت اپنے والد غلام فرید صابری اور چچا عظمت صابری سے حاصل کی اور محض 8 سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا، قوالی انہیں ورثے میں ہی ملی، انہوں نے قوالی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اس انداز سے منوایا کہ جس کی مثال ملتے نہیں ملتی۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 17ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر