Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت

Now Reading:

35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت
اسمگلنگ

35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت

اسلام آباد: 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے انٹرنیشنل گینگ کے مزید 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں فواد عالم خان اور محمد ابوبکر شامل ہیں جبکہ ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان چین سے ہانگ کانگ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھے، ملزم فواد عالم جعلی سپورٹنگ دستاویزات بنانے میں ملوث تھا، ملزم مختلف کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ویزا انویٹیشن لیٹرز میں رد وبدل کرتا تھا۔

اس کے علاوہ ملزم ابوبکر شہریوں کو چین سے ہانک گانگ بارڈر پار کرانے میں ملوث تھا اور بارڈر پار کروانے کے حوالے سے ایجنٹوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔

Advertisement

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سرحد کے دونوں اطراف انسانی اسمگلروں کے ساتھ رابطے میں تھا، ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم آصف محمود کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت حاصل کر لی گئی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا تاہم تحقیقاتی ٹیم میں سب انسپیکٹر ہادی پرستان، بلال عباسی، اے ایس آئی نعمان احمد اور ولیم شہزاد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز آصف محمود اور بلال حسن کو گرفتار کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر