Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں چوری شدہ گاڑیاں کہاں جاتی ہیں؟ بول نیوز نے سراغ لگا لیا

Now Reading:

کراچی میں چوری شدہ گاڑیاں کہاں جاتی ہیں؟ بول نیوز نے سراغ لگا لیا
گاڑیاں

کراچی میں چوری شدہ گاڑیاں کہاں جاتی ہیں؟ بول نیوز نے سراغ لگا لیا

کراچی میں گاڑیوں کی چوری و چھینے میں بین الصوبائی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے پتہ لگا لیا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھین کر کیسے کراچی سے فرار ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کلیم ملک نے بتایا کہ کراچی سے باہر جانے کے چھوٹے بڑے 37 راستے ہیں، 5 اہم راستے ہیں جن میں 3 راستے سب سے زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں، سسی ٹول پلازہ، ایم نائن اور موچکو ٹول پلازہ سے ملزمان گاڑیاں شہر سے باہر لے جاتے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں 5 ہزار کے لگ بھگ موٹرسائیکل چوروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کار اور موٹر سائیکل چوروں کا تعلق اندرون سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے ہے۔

سی پی ایل سی ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال میں 11 ماہ میں 55 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری و چھین لی گئی، چوری و چھینے والی موٹرسائیکلوں نئی اور پراںی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 11 ماہ کے دوران 2100 سے زائد کاریں چوری و چھینی گئیں اور چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں۔

Advertisement

کلیم ملک کا کہنا تھا کہ چھینی اور چوری کی جانے والی پرانی موٹر سائیکلیں کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں، گاڑی چھینے والے ملزمان اندرون ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایس ایس پی کلیم ملک نے مزید کہا کہ شہر بھر کے تھانوں میں گاڑیوں کے مالکان گاڑیاں ملنے کے بعد بھی شہری اپنی گاڑی لینے نہیں آتے، کار لفٹروں کے 63 گینگ کے 886 کارندوں کو گرفتار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر