Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ عباسی نےفلم ’زندگی تماشہ‘ پرپیغام دے دیا

Now Reading:

حمزہ عباسی نےفلم ’زندگی تماشہ‘ پرپیغام دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکارحمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا کی بندش کیخلاف حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

حمزہ علی عباسی نے فلم زندگی تماشا سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ،انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پرنہ صرف فلم کی حمایت کی بلکہ اس پر تنقید کرنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتراض کرنے سے پہلے دیکھ تو لیں کہ فلم کا موضوع کیا ہے فلم میں نہ تو نعت خوانی کے خلاف مہم ہے نہ فلم میں نعت خواہوں کے خلاف کوئی تنقید ہے نہ ہی اسلام پر تنقید کی گئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ زندگی تماشہ بہت اچھی فلم ہے جس کی کہانی ہی یہ ہے کہ ’اگر آپ نعت خواں ہیں، اللہ کی حمد پڑھتے ہیں تو اس لحاظ سے آپ پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ کو ان سرگرمیوں سے دور رہنا پڑتا ہے جس سے آپ کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوں کیونکہ ایک عام انسان اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو اس پر اتنا ردعمل نہیں ہوتا یا اس کی ایک علیحدہ سزا ہےجتنا شدید رد عمل اگر کوئی عالم دین یا مولوی اگر وہی غلطی کرے تو ملتا ہے اور اسے اس کی دوگنا زیادہ سزا ملتی ہے‘۔

 حمزہ عباسی کا کہناتھا کہ  زندگی تماشہ کی کہانی میں یہی پیغام دکھایا گیا ہے اس کے ٹریلر سے لے کر اسٹوری لائن تک ایسی کوئی بھی غیر اخلاقی بات یامنفی  پیغام نہیں جس پر اتنا واویلا مچایا جائے اور عدم برداشت کا رویہ اپنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ جو عدم برداشت کا رویہ ہے یہ مذہب کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے جو لوگ جو یہ رویہ دکھا رہے ہیں چونکہ وہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کا دعوی کرتے ہیں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا دعوی کرتے ہیں بلکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عشق یقیناً کرتے بھی ہیں۔

Advertisement

حمزہ علی نے ان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بس گذارش یہ ہے کہ وہ جس شخصیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا دعویٰ کرتے ہیں حمزہ علی عباسی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ماں باپ سے زیادہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اپنے گھر والوں سے زیادہ محبت ہے ان کی جان قربان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرتو جو ان کی زندگی کی سیرت ہے انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو بھی فولو کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر