Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ میرب علی تنقید کی زد میں آ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

دو روز قبل اداکارہ میرب علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُن کو کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا بھارتی سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر کا ہی ہے، تحصیل شکرگڑھ میں واقع سکھوں کا یہ مقدس مقام مانا جاتا ہے۔

اس مقام کی تاریخی اہمیت ہے، یہ وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، گرو نانک 1539 میں اپنے انتقال تک 18 سال تک یہاں مقیم رہے۔

گردوارہ کے دورے کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ “آپ گردوارہ کیوں گئیں؟ کیا آپ مسلمان نہیں ہیں؟” ایک اور صارف نے لکھا کہ “آپ سکھ تو نہیں بن گئیں، آپ مسجد نہیں جاتی لیکن کافروں کی عبادت گاہوں میں ضرور جاتی ہیں”۔

سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ اور تنقید پر میرب علی نے جواب دیا کہ “کوئی بھی شخص گردوارہ جاسکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے، ہوسکتا ہے کہ آپ بھی وہاں سے کچھ چیزیں سیکھ لیں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

متعلقہ خبریں