پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور جنسی جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
مریم نفیس کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے جنسی جرائم میں ملوث افراد کے لیے سخت سزاؤں کا مطالبہ کیا جبکہ بعض صارفین نے مجرموں کے خلاف مزید مؤثر قانونی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے پوسٹ کو خواتین کے تحفظ کے حوالے سے اہم آواز قرار دیا۔

















