پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حرا مانی کی ایک نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر ساڑھی میں رقص کرتی ہوئی ایک ویڈیو شیئر کی جو مختصر وقت میں ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو کو جہاں کچھ صارفین اور مداحوں نے پسند کیا اور ان کے انداز کو سراہا وہیں بعض افراد نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
View this post on Instagram
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مختلف آراء کا اظہار کیا جبکہ متعدد افراد نے اسے محض ایک تفریحی اور اظہارِ فن کی کوشش قرار دیا۔
تاحال حرا مانی کی جانب سے ان تبصروں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ان کی یہ ویڈیو مسلسل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔













