Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام کے حوالے سے محسن عباس حیدر کا اہم بیان وائرل

محرم کے ایام کا احترام کرنا چاہیے، اداکار

معروف پاکستانی اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر نے محرم الحرام کے ایام کے حوالے سے ایک سوچ پر مبنی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ان دنوں کو احترام، سنجیدگی اور وقار کے ساتھ گزارنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ محرم کچھ لوگوں کے لیے صرف چھٹیاں ہیں۔ سیر و تفریح کے لیے نکل جاتے ہیں، سالگرہ، شادی وغیرہ کا جشن بھی مناتے ہیں جبکہ فلمیں دیکھنا اور موسیقی سے لطف اندوز ہونا بھی معمول بن جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیسا ناقص العقل اور گنہگار انسان بھی یہ جانتا ہے کہ محرم کے ایام کا احترام کرنا چاہیے جبکہ ہم سب کے لیے یہ پیغام ہے کہ ان دنوں کا احترام کیا جائے۔