پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آنے سے متعلق دعوؤں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران زویا ناصر نے اپنے کیریئر، فٹنس روٹین اور شوبز انڈسٹری میں کام کے تجربات پر تفصیلی گفتگو کی۔
زویا ناصر نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے نشے کی حالت میں شوٹنگ پر آنے سے متعلق محسن عباس حیدر کے بیان پر کہا کہ یہ ان کا ذاتی مشاہدہ ہوسکتا ہے لیکن مجھے اپنے پورے کیریئر میں ایسا کوئی واقعہ دیکھنے کو نہیں ملا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی ساتھی فنکار کو نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹ پر آتے نہیں دیکھا۔ شوٹنگ کے دوران اکثر فنکاروں کو نماز ادا کرتے اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتے دیکھا ہے۔
زویا ناصر نے مزید کہا کہ اگر کسی فنکار کی سیٹ پر آمد میں تاخیر ہوتی بھی ہے تو اس کی بڑی وجہ طویل شوٹنگ اوقات اور مسلسل کام کا دباؤ ہوتا ہے، نہ کہ کوئی اور مسئلہ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنے تمام پراجیکٹس کے دوران مجھے ایک مثبت اور خوشگوار کام کا ماحول ملا اور میں نے کبھی کسی ساتھی اداکار کو نشے کی حالت میں کام کرتے نہیں دیکھا۔
















