Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لیگی رہنما کا نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر کا مطالبہ

یہ 5 ہزار کا نوٹ ہے اس پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے، ارشد ملک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن ارشد ملک نوٹ پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر کا بھی مطالبہ کردیا۔

لیگی رکن ارشد ملک نے ایوان میں بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 5 ہزار کا نوٹ ہے اس پر قائد اعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا، وہ نواز شریف تھا جس نے سڑکوں کے جال بچھائے۔

ارشد ملک مزید کہتے ہیں کہ قائد اعظم نے ملک بنایا تو نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں