ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ پر 355 ملین ڈالر کا بزنس کیا جو امریکی باکس آفس کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا افتتاح قرار دیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
باکس آفس پر سب سے بڑے افتتاح کا ریکارڈ اب بھی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے پاس ہے جس نے ابتدائی دنوں میں 357 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ میں مرکزی کردار ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے ادا کیے ہیں جو حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے شریکِ حیات ہیں۔ فلم کی کامیابی نے شائقین میں سپر ہیرو فرنچائز کی مقبولیت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔














