شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا، مطلع دن بھر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ رات اور صبح سویرے بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تاہم فی الحال موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
















