پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
حمیرا بانو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں تاہم شوہر کا رخ کیمرے کی جانب نہ ہونے کے باعث تصاویر میں ان کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا۔
اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی تحریر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسان اپنے لیے کچھ منصوبے بناتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی مشیت کچھ اور ہوتی ہے اور جب رب کی جانب سے ’’کن‘‘ کا حکم ہوتا ہے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔
View this post on Instagram
حمیرا بانو کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مایا خان، صباحت بخاری، منشا ملک اور عرفان موری والا سمیت متعدد فنکاروں اور دوستوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹس کے ذریعے حمیرا بانو کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعائیں کیں۔
















