دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا بیجنگ میں آغاز ہوگیا ہے، جن میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شریک ہیں۔
یہ پانچ روزہ ایونٹ نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول میں منعقد ہورہا ہے جس میں 51 مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں تقریباً 1 ہزار ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی، جہاں ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور حقیقی کام کی جگہوں اور روزمرہ زندگی میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کا مظاہرہ کیاگیا۔
منظر نامہ پر مبنی مقابلے اب مصنوعی یا فرضی مقامات کی بجائے فیکٹریوں، ہوٹلوں اور ماڈل گھروں جیسے حقیقی ماحول میں منعقد کیے جائیں گے، جس کا مقصد ہیومنائیڈ روبوٹس کو ’’مظاہرے کے آلات‘‘ سے ’’عملی پیداواری قوت‘‘ کی جانب لے جانا ہے۔
یہ گیمز بیجنگ میونسپل حکومت، چائنہ میڈیا گروپ، ورلڈ روبوٹ کو آپریشن آرگنائزیشن اور ایشیا پیسیفک روبوٹ ورلڈ کپ انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد کیے جارہےہیں۔
منتظمین کے مطابق س ایونٹ کا مقصد تکنیکی تبادلے، صنعتی تعاون اورایمبوڈیڈ انٹیلی جنس کی ترقی کو فروگ دینا ہے۔
اگست 2025 میں منعقد ہونے والی پہلی ورلڈ ہیومنائید روبوٹ گیمز میں 16 ممالک کی 280 ٹیموں اور 500 سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی تھی۔




















