Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کے ساتھ نشست

‘بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے’

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ وطالبات شریک ہیں۔

نشست میں ڈاکٹرہما بقائی نے قومی سلامتی، علاقائی صورتحال، بھارت کے کردار، افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کیلئے مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا تھا کہ مئی 2025میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی، معرکہ حق میں پاکستان نےخطے میں بھارت کے ’’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی اسٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظرمیں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی ومعاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں